نمائندہ نوائے وقت بچیانہ کی پھوپھو انتقال کرگئیں
بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)نمائندہ نوائے وقت و چئیرمین بچیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی پھوپھی انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کو بچیانہ کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف کا ختم آج 8 بجے صبح جامع مسجد مدینہ منڈی بچیانہ میں ادا کی جائے گی۔