کوٹ رادھاکشن:انتظامیہ کی لاپروائی‘کم وزنی نا ن ‘ روٹی کی فروخت جاری
کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) کوٹ رادھاکشن میں انتظامیہ کی غفلت ولاپروائی سے نا ن اور روٹی کم وزن پر فروخت جاری عوام کو شدید پریشانی کاسامنا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق کوٹ رادھاکشن میںموجود بیشترنان فروشوںوہوٹلز میں انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے روٹی ونان سرکاری وزن سے کم وزن پرفروخت ہورہی ہے۔ شہریوںنے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔