• news

پولیس کی کارروائی‘ 3 ملزم  گرفتار، چرس، شراب برآمد

قصور+ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگاران) پولیس کی کارروائی‘ 3 منشیات فروش گرفتار، 1250 گرام چرس، 30 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد رانا حسیب انجم نے کریک ڈائون کے دوران ناظم علی میو سے 1250 گرام چرس، امیر کالونی کے رہائشی اسلم نے 20لیٹر دیسی شراب کر لی ، ملزم شراب لاہور سپلائی کرنے کیلئے گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا،بدر پور سے رائے کلاں کا رہائشی ندیم عرف دیمی کو گرفتار کرکے 10لیٹر دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن