• news

شیخوپورہ :ٹریفک پولیس کے جگہ جگہ ناکے، لوڈر و مسافر گاڑیوں سے بھتہ وصولی

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) غیر موثر ٹریفک پلان ، افسران و عملہ کی عدم توجہی غفلت و لاپرواہی اور جگہ جگہ ناکے لگا کر لوڈر و مسافر گاڑیوں سے بھتہ لینے کے خلاف شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے، شہری حلقوں کے مطابق شیخوپورہ کے ٹریفک پولیس عملہ سے نہ تو ٹریفک کنٹرول ہورہی ہے نہ تجاوزات کے خاتمہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کو رشوت ستانی کی کھلی چھٹی دیدی گئی ہے بعض افسران و ملازمین ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بجائے سارا سارا دن لوڈر و مسافروںگاڑیوں کا تعاقب کرکے ان سے بھتہ وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں یہی حال ٹریفک پولیس کے ناکوں کا ہے جہاں چاہے گاڑی کھڑی کرکے کرپٹ ملازمین بھتہ خوری کرنا معمول بنائے ہوئے ہیں، تجاوزات کی پھر سے بھرمار ہوچکی ہے جنہیں ہٹانے کی بجائے ان سے ٹریفک پولیس کا عملہ رشوت لیتا ہے۔ شہریوں نے الزام لگایا بعض کرپٹ ٹریفک پولیس ملازمین سارا دن نذرانے وصول کرتے ہیں ، ٹریفک کنٹرول کے اس ا ہم شعبہ میں تجربہ کار افسر اورعملہ کوتعینات کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن