پھول نگر:سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ‘ انتظامیہ فوٹو سیشن تک محدود
پھول نگر (نامہ نگار) سبزیوں کے ریٹ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ دکانداروں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے سے انکار کردیا ہے انتظامیہ اس پر کنڑول کرنے سے بری طرح ناکام ہوگئی ہے انتظامیہ فوٹو سیشن کرکے اعلی حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ،اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی خودساخنہ مہنگائی کو کنڑول کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کردی ہے ملک بھر کی طرح پھول نگر شہر و گردونواح میں بھی سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں غریب کی پہنچ سے سبزیاں باہر ہوگئیں ہیں آلو 40 سے 80 روپے فی کلو ،ادرک 300سے 600روپے فی کلو ،پیاز 25سے 80روپے فی کلو اور سبز مرچ 60روپے سے 120روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے لسن 100روپے سے 200روپے فی کلو‘ مٹر 120سے 250روپے فی کلو فروخت ہونے لگے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون رشید سے رابطہ کیا گیاتو ان کے آپریٹر نے کہا کہ صاحب مصروف ہے۔