(ن) لیگ عوامی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے: ملک عمران رحمت
جوئیانوالہ (نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن ، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہواہے سیاسی انارکی بڑھی اور انتقامی کارروائیوں کی تمام حدیں حکومت کی طرف سے پھلانگ دی گئیں ادارو ں کو بے توقیر کیا گیا اور سیاسی مقاصد کے حصول کی خاطر جمہوری اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں، (ن) لیگ عوامی جماعت ہے جو عوامی حقوق کی جدوجہد ہرگز ترک نہیں کرے گی، بیانیہ نواز شریف کا چلے گا جس پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔