• news

پاکستان ‘ زمبابوے سیریز:6کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر جلوہ گر ہونگے

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے لیے اعلان کردہ ان 22 رکنی قومی اسکواڈ میں سے 6 کا ہوم گراونڈ بھی یہی میدان ہے۔ محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ باولرز حارث روف، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر اور موسیٰ خان راولپنڈی کے رہائشی ہیں جبکہ تجربہ کار آلراونڈر عماد وسیم کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ اٹک کے رہائشی حیدر علی نے بھی اپنے زیادہ تر ہوم میچز راولپنڈی میں ہی کھیلے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں. زمبابوے کے خلاف اس سیریز نے جڑواں شہروں میں بسنے والے ان کھلاڑیوں کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم سے جڑی اپنی خوشگوار یادوں کو تازہ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ کرکٹرز کا کہنا ہے جس سٹیڈیم کے انکلوژرز میں بیٹھ کر پاکستان کے میچز دیکھا کرتے تھے اب ادھر خود پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن