فرانس میں گستاخانہ خاکے، تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کیلئے مشاورت
لاہور(کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے فرانس میںگستاخانہ خاکوںکی تشہیر کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیموں نے عالمی سطح پر احتجاج ریکارڈکرانے کے لئے ملک گیر ہڑتال کیلئے مشاورت شروع کردی۔ پاکستانی حکومت فی الفور سفارتی تعلقات منقطع کر کے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے ورپاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے، حکومتی سطح پر فرانس کی ہرقسم کی مصنوعات کے بائیکا ٹ کا بھی اعلان کیا جائے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر اشرف بھٹی کی صدارت میں ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل محبوب سرکی، لاہور کے صدر میاںطارق فیروز، سینئر نائب صدر نعیم بادشاہ، مختلف مارکیٹوں کے صدور فعت سلیم ،ملک ناظم،میاں سلیم،حاجی سعید،شیخ ارشد، خواجہ ندیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فرانس کی جانب سے حکومت کی سطح پر گستاخانہ حرکت کی گئی ہے جس پر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے۔ ترکی، سعودی، ملائیشیاء سمیت دیگر مسلمان ممالک میں وفود روانہ کر کے اس پر متفقہ حکمت عملی بنائی جائے۔