شہباز شریف، حمزہ کو آج احتساب عدالت پیش کیا جائیگا: اپوزیشن لیڈر پنجاب کو گھر کے کھانے کیلئے درخواست پر تحریری حکم جاری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی جیل میں گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دیتی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے۔ عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ دریں اثناء شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو آج منگل احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔