• news

قصور، لڑکی: پیر محل لڑکے اور چنیوٹ میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور سمیت 3 شہروں میں زیادتی کے واقعات ہوئے ہیں، 4 ملزم پکڑے گئے۔ الپہ کلاں کے رہائشی رحمت علی نے تھانہ سرائے مغل میں درخواست دی ہے کہ مؤرخہ 23 اکتوبر کو شام میری انیس سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد طارق گھر پر آیا اور میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس تھانہ سرائے مغل نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔ پیر محل میں دکان پر کام کرنیوالے لڑکے، چنیوٹ میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ 4 ملزموں کو پکڑ لیا گیا۔ طالبہ کی ویڈیو بھی بنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن