• news

 بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا کرپشن بڑھنے کا اعتراف: مودی سرکار پر تنقید

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) مودی راج ہے یا کرپشن کا گڑھ ہے؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کا اعتراف کر لیا۔ بپن راوت نے کہا کہ بدعنانی، کرپشن بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کو کرپشن کے خلاف کام کرنا ہو گا۔ جنرل بپن راوت نے اپنی ہی سرکار پر تنقید کرتے کہا کہ کرپشن کا ناسور تمام شعبوں میں سرایت کر چکا ہے جس سے چھٹکارا پانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن