• news

انسٹیٹیوٹ فیشن اینڈ ڈیزائن نے ترقی میں اہم کردار  ادا کیا: عارف علوی 

لاہور (نیوز رپورٹر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن نے ملک میں سماجی ومعاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں بحیثیت چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے سینٹ کے دسویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے فیشن اور ڈیزائن انڈسٹری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ملک میں سماجی اور معاشی ترقی میں بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کو بین الاقوامی اداروں سے باہمی اشتراک کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ڈیزائن ایجوکیشن کی کوالٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔ اس موقع پرصدر مملکت کے سیکرٹری طارق نجیب نجمی، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کی وائس چانسلر پروفیسر حنا طیبہ خلیل اور سینٹ کے دوسرے ارکان بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن