نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ ‘سنٹرل سدرن پنجاب ‘ناردرن نے میچز جیت لئے
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ میں سنٹرل پنجاب، ناردرن اور سدرن پنجاب نے میچز جیت لیے۔ سنٹرل پنجاب نے کے پی کو 8 رنز سے ہرادیا۔ 165 رنز کے جواب میں کے پی کی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ علی اسفند نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ سنٹرل پنجاب نے کپتان محمد حریرہ اور سمیر ثاقب کے 32، 32 رنز کی مدد سے 164 رنز بنائے۔ اسماعیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن نے بلوچستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناردرن نے 183 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ مبصر خان 69 اور عبدالفصیح 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلوچستان کی ٹیم 182 رنزپر آؤٹ ہوگئی۔ مہران ممتاز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے دفاعی چیمپئن سندھ کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سدرن پنجاب نے 264 رنز کا ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ اوپنر عون شہزاد نے 87 اور کپتان محمد شہزاد75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سندھ ٹیم مبشر نواز کے 93 رنز کی بدولت 263 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔
جہانزیب رزاق اور محمد شہزاد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔