• news

زندہ دلان لاہورادب وفن میں  بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں:ثمن رائے 

  لاہور:)کلچرل رپورٹر)الحمراء ایک عوامی ادبی وثقافتی ادارہ ہونے کے ناطے اعلی خدمات نبھاررہا ہے  ،زندہ دلان لاہورادب وفن میں بے پناہ دلچسپی رکھتے ہیں،جن کیلئے الحمراء ایک مثالی جگہ ہے  ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے دی لٹل آرٹ کیساتھ باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے تقریب کے موقع پر کیا۔دی لٹل آرٹ کے ڈائریکٹر شعیب اقبال نے کہا کہ الحمراء کیساتھ مل کر کام کرنا فخر کا باعث ہے ، معاہدہ کے دور رس اثرات برآمد ہونگے۔، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے ڈائریکٹردی لٹل آرٹ کو سووئینر بھی پیش کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمدا نصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آکارئیو محمد عارف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل ،عمر اعجاز خان و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن