• news

 شوکت خانم پنک پولو کپ پہلے روز 2میچوں کا فیصلہ 

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام شوکت خانم پنک پولو کپ 2020 شروع ہوگیا۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس / ایف جی پولو ٹیم نے پلاٹینم ہومز /گارڈ گروپ کو 6 کے مقابلے ساڑھے دس گول سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /ایف جو پولو ٹیم کی طرف سے ارجنٹائن سے آئے  مینول کرانزا نے8 گول جبکہ صوفی ہارون نے ایک گول سکور کیا ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔  دوسرے میچ میں پیبل بریکرکی طرف سے محسن عطا کھوسہ نے چار جبکہ ایرانی کھلاڑی محمد رضا نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عدنان جلیل اعظم اور راجہ جلال ارسلان نے دو دو گول سکور کیے جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

ای پیپر-دی نیشن