• news

پاکستان زمبابوین کرکٹرز کی پریکٹس ڈیوٹی تیز کھیلنا ہے، فخر زمان 

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی کھلاڑیوں نے کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم میں ٹریننگ شروع کر دی۔گزشتہ روزقومی سکواڈ کا پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا، ہیڈ کوچ مصباح الحق نے خصوصی لیکچر دیا، سیریز کی اہمیت بتائی جس کے بعد تمام کھلاڑی اِن ایکشن ہوئے۔ فزیکل ٹریننگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پر بھی پسینہ بہایا۔  دونوں ٹیمیں دوپہر 1 تا شام 4 بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔راولپنڈی سٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے 6 پچز تیار کی جارہی ہیں، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔پاکستان زمبابوے سیریز کیلئے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اور آفیشلز کے 107 افراد کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں۔ دونوں سکواڈز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے۔ آپس میں ملنے جلنے کی اجازت بھی مل گئی۔مہمان ٹیم نے پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ پاکستانی اوپنر فخر زمان کا کہنا ہے کہ کرونا کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع ہونے جا رہی ہے۔ زمبابوے کا پاکستان میں آنا بہت خوش آئند بات ہے، سیریز میں اچھی پرفارمنس کرنے کیلئے پر اْمید ہوں۔ ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچ دو  مختلف فارمیٹ ہیں، پریکٹس میچوں سے قومی ٹیم کو بہت فائدہ ہوا ہے، عابد علی، امام الحق، بابر اور میں کافی عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ہم چاروں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دیں، ناقدین کرکٹرز کیلئے بہت معنی رکھتے ہیں، میرا ایک اپنا کھیلنے کا سٹائل ہے ،یونس اور مصباح الحق کیساتھ کافی کام کیا ہے۔ میرا فوکس ریڈ بال کرکٹ ہے جس پر میں نے لاک ڈاون میں کافی محنت کی ہے، دورہ انگلینڈ پر ہم نے شروع میں ریڈ بال کرکٹ کھیلی تھی، جس سے کھیل میں بہتری آئی ہے۔ کافی عرصے سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی، کیمپ میں ون ڈے میچز سے مدد ملی ہے، ناقدین کو کیا کہیں وہ تو ہماری مدد کرتے ہیں۔ تنقید نہ ہوتو بہتری کی طلب کیسے بڑھے گی، تسلسل کیلئے میں نے بہت محنت کی ہے، ہمیشہ کوشش رہی کہ ٹیم کو تیز آغاز فراہم کروں، میرے ساتھ کھیلنے والے اینکر بیٹسمین ہوتے ہیں، مجھے رسک زیادہ لینا پڑتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن