سلیم ملک کا خود مختارایڈجیوڈیکٹر کے فیصلے پر اظہار اطمینان
لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق کپتان سلیم ملک نے خود مختارایڈجیوڈیکٹر کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کر دیا اورکہا کہ آئی سی سی کا مواد غیرتصدیق شدہ ہونے کا موقف تسلیم ہوا ،،کرکٹ بورڈ سے نہ نوکری مانگی نہ ہی این او سی ،غیرملکی کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کی پیشکش ہے۔ آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے فیصلے سے کسی حد تک مطمئن ہوں آئی سی سی ٹرانسکرپٹ کے حوالے سے بات واضح ہوگئی کہ وہ مصدقہ نہیں ۔ پی سی بی نے جن کھلاڑیوں کو نوکریاں دی ہیں کیا ان سے بھی کریکٹر سر ٹیفکیٹ مانگے گے، کونسا رویہ اپناوں جس سے وہ مجھے سے بھی مطمئن ہوجائیں؟۔ عدالت سے ریلیف مل گیا کبھی تاحیات نہیں رہی نوکوی کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی کو بتاوں گا اگر نہ مانیں تو پھر عدالت کا رخ کروں گا۔