• news

وانا میں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بلدیہ کلب چمن نے جیت لیا 

 لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)جنوبی وزیرستان کے علاقے وانامیں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ بلدیہ کلب چمن کی کامیابی پر اختتام پذیر ہو گیا۔فائنل میں بلدیہ کلب چمن کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے میں چشمہ گرین میر انشاہ کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔جیتنے والی ٹیم کو دو لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے بطور انعام دیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے سینئر نائب صدر غلام رسول تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز نے بھی فائنل میچ دیکھا۔

ای پیپر-دی نیشن