چند برسوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور میڈیکل مشینری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی ، فواد چوہدری
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں اور میڈیکل مشینری میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ ان خیلات کا اظہار فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میںکیا۔ کہا کہ ایک سال میں میری وزارت نے 2 نئی صنعتوں کی شروعات کرائی، طبی مشینری اورالیکٹرک گاڑیوں کی صنعتیں موجود ہی نہیں تھیں، چند سالوں میں الیکٹرک گاڑیوں میں 3 سے 5ارب ڈالرکی سرمایہ کاری جبکہ میڈیکل مشینری میں 2سے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔