• news

پیرس میں بم کی اطلاع، ایفل ٹاور اور اطراف کے علاقے خالی کرالیے گئے

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور اور یادگار 'آرک ڈی ٹرومفے' کے علاقے خالی کرالیے گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے پیرس کے سیاحتی علاقے کوگھیرے میں لیکر خالی کرالیا۔پولیس کو ایفل ٹاور کے قریب سے اسلحہ اور گولیوں سے بھرا ایک بیگ بھی ملا ہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک نیلے رنگ کے بیگ میں گولیاں اور مختلف قسم کا اسلحہ موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کوکلیئرکرلیاگیا ہے اور پر ایفل ٹاور اور یادگارآرک ڈی ٹرومفے کے علاقے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور اب ٹریفک معمول پر آگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن