• news

دہشتگردی پرامن پاکستان کیلئے چیلنج‘پشاور دھماکہ کی مذمت‘شہداء کے ورثاء سے اظہار یکجہتی 

 لاہور( نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) پشاور بم دھماکے پر پیپلزپارٹی پنجاب و دیگر  نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے ورثا کے غم میں برابر شریک ہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔دہشتگردی پر امن پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے کہا کہ پوری قوم کو ملکر دہشت گردوں کے عزائم کو شکست دینا ہو گی۔پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کچلنے کیلئے حکومتی وزیر اس طرح کے بیانات داغتے ہیں‘ تحقیقات کی جانی چاہئے۔تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے  کہا کہ حکومت مجرموں کا سراغ لگاکر نشان عبرت بنائے ‘شہداء کا خون رائیگا ں نہیں جائیگا۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس ودیگر نے   شہیددینی طلباء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔ علاوہ ازیں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبیدنے کہاہے کہ دینی مدارس امن و سلامتی کے گہوارے ،اسلام کے قلعے اور دین کی اشاعت کا ذریعہ ہیں۔دریں اثناء عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے مدرسے کے قرآن پڑھتے بچوں کو شہید کرنا بدترین دہشت گردی اور انتہائی ظالمانہ فعل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن