گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے : میاں انجم نثار
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت نے 94 ارب روپے کی وصولی کیلئے قیمتوں میں 143 فیصد تک اضافے کا اعلان کیا۔
جس کے باعث اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اثر براہ راست 9.4 ملین علاقائی صنعتی صارفین پر پڑیگا ۔ بجلی کی قیمتوں میں تقریبا 35 فیصد اضافے کا امکان ہے۔بہت سی صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہو گا جو بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔