سٹاک مارکیٹ میں مندے کی واپسی‘سرمایہ کاروں کے 50ارب روپے ڈوب گئے
لاہور ( کامرس ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 468.64 پوائنٹس کی منداریکارڈ کیا گیا ۔پیر کے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد 500 پوائنٹس سے زائد کی تیزی دیکھی گئی تھی۔ تاہم گزشتہ روز غیر یقینی صورتحال کے باعث پورے روز میں 100 انڈیکس 468.64 پوائنٹس کیگرگیا، جس کے بعد 41381.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.12 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی اور 30 کروڑ 54 لاکھ 60 ہزار 502 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔