• news

چیئرمین سینٹ سے ملاقات، گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی: شاہ محمود 

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات مختلف پارلیمانی امور ، اسلاموفوبیا اور نفرت آمیز بیانیے کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور پوری امہ شدید اضطراب کا شکار ہے۔ پاکستان، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر پلیٹ فارم پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف بھرپور آواز اٹھا رہا ہے اور اٹھاتا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن