• news

گھریلو ناچاقی: سرگودھا میں  تاجر‘ قصور: نوجوان کی خودکشی

سرگودھا‘ قصور (نامہ نگار+  نمائندہ نوائے وقت)  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 25   سالہ تاجر نے خودکشی کر لی۔  ٹینٹ سروس کے تاجر راجہ محمدآ صف  نے گھریلو  ناچاقی  سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ  کر لیا۔ جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے  سپردکر دی گئی۔ دوسری جانب قصور  وسہرہ گراؤنڈ میں گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔  بائیس سالہ وارث  نے روزمرہ کے چھوٹے موٹے  لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ کر  گندم میں رکھنے وال ی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ دوران علاج وہ جاں بحق ہوگیا۔

ای پیپر-دی نیشن