• news

ریاض: عمرہ زائرین کیلئے خانہ کعبہ میں 600 برقی گاڑیاں‘ 5 ہزار وہیل چیئرز 

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت بیت اللہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت اور سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ انہی مساعی جمیلہ کے ضمن میں حرمین جنرل پریزیڈینسی نے حرم مکی میں اللہ کے مہمانوں کی سہولت کے لیے 600 برقی اور 5 ہزار وہیل چئیرز تیار کی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ان گاڑیوں کی نگرانی پر 120 ملازمین کا عملہ مامور ہے جو عازمین عمرہ کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔مسجد حرام میں نقل وحرکت کے لیے استعمال ہونے والی ان برقی اور وہیل چیئرز کو ہرقسم کے مضر جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جاتا ہے۔ حرمین کی انتظامیہ نے معتمرین میں 400 چھتریاں اور رومال بھی تقسیم کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن