• news

حکومت کا ایران، افغانستان سمیت 5 ممالک سے ملزم واپس لانے کا فیصلہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے ایران افغانستان سمیت پانچ ممالک سے باہمی تعاون کی بنیاد پر ملزموں کو واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہنگری، پیرو اور کولمبیا کے ساتھ  بھی باہمی تعاون کے معاہدے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ خیبر پی کے اور بلوچستان حکومت کو کئی دہشتگرد اور مجرم مطلوب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن