• news

قائمہ کمیٹی: بچے کی پیدائش پر باپ کو ایک ماہ چھٹی سمیت 3 بل منظور 

    اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کی مجلس  قائمہ  برائے قانون و انصاف  کے اجلاس  میںریگولیشن آف جنریشن ٹرانسمیشن آف الیکٹرک پاور بل پر کثرت رائے سے منظور کرلیا  گیا۔ بل پاس ہونے پر نوید قمر، محسن شاہ نواز رانجھا اور نفیسہ شاہ نے شدید احتجاج کیا جبکہ نوید قمر نے کہاکہ ہماری رائے کو بلڈوز کرکے بل پاس کیا گیا۔ غیر آئینی بل منظور کرایا گیا غیر منتخب رکن اسمبلی کے بل پر ہماری رائے کو بلڈوز کیا گیا۔ بطور احتجاج کمیٹی اجلاس سے جا رہا ہوں۔ مجلس قائمہ نے بچے کی پیدائش پر باپ کو چھٹی سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ والدہ کے ساتھ بچے کی پیدائش پر والد ایک ماہ کی چھٹی کا حقدار ہے، والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی  تیسرے بچے کی پیدائش پر والدہ کو 3 ماہ اور والد کو ایک ماہ کی چھٹی ہو گی، والد کو تین بچوں کی پیدائش تک ہی چھٹی مل سکے گی اور اس کا اطلاق صرف اسلام آباد تک ہو گا۔ قانون کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں پر ہو گا۔  بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف کا اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں الیکٹرک پاور ترمیمی بل 2019 پر بحث کرتے ہوئے رکن کمیٹی سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت صوبوں کے بجائے وفاق سے نامزدگیاں چاہتی ہے اس بل سے صوبوں کے اختیارات کو بلڈوز کرنا مقصود ہے۔بل کی محرک منزہ حسننے کہاکہ اس بل کو سینیٹ نے پاس کر دیاہے صوبے اپنا نمائندہ نامزد کریں گے تو وفاق نمائندہ مقرر کریگا  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ انرجی سیکٹرکو ریگولیٹر اتھارٹی میں قابل لوگوں کو آنا چاہیے رکن کمیٹی نفیسہ شاہ نے کہاکہ شبلی فراز صاحب نے کہا صوبے قابل لوگ بھیجیں کیا صوبے قابل لوگ بھیجنے کی اہلیت نہیں رکھتے وزارت قانون حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ بل کے مطابق صوبوں کے نمائندے متعلقہ صوبہ اور وفاق دونوں کر سکتے ہیںپاور الیکڑک بل 2019 رکن قومی اسمبلی منزہ حسن نے پیش کیا تھا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے سکولوں میں پیرامیڈیکل سٹاف کی سہولت سے متعلق بل پیش  کیا۔  بل اکثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں سانحہ پشاور کی مذمت اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن