• news

امریکہ، بھارت اعلامیہ مسترد، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر نہیں: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے امریکہ اور بھارت ٹو پلس ٹو مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اعلامیے میں پاکستان کے حوالے کو مسترد کرتے ہیں۔ دہلی میں جاری امریکہ بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کا حوالہ لغو اور بے بنیاد ہے۔ یکطرفہ اور مخصوص اعلامیے میں پاکستان کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ امریکہ بھارت اعلامیہ مقصدیت کے تقاضے سے عاری ہے۔ بے وقعت حوالوں سے بھارت کے خطے میں دہشت گردی کا مرکز ہونے کی حقیقت نہیں چھپ سکتی۔ اعلامیے میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن