لاہور چیمبر کے وفد کی ملاقات، تحریک انصاف حکومت بزنس فرینڈ لی ہے: عثمان بزدار
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح الرحمان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میاں طارق مصباح الرحمان کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعلیٰ کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے۔ صنعتکاروں او ر تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ میرا دفتر آپ کے لئے ہمہ وقت کھلا ہے۔ کاروبار میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں او رکرتے رہیں گے۔ لاہور چیمبر میں ون ونڈو آپریشن کے ماڈل کو انڈسٹریل اسٹیٹس تک پھیلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج و عمرے کیلئے ٹورآپریٹرز کی سالانہ فیس ختم کرنے کا جائزہ لیں گے۔ واٹر ٹیرف کا مسئلہ حل کیا جائے گا۔ مارکیٹوں کے مسائل کے حل کیلئے کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی کو فعال کریں گے اور کمیٹی میں تاجروں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں نئے پارکنگ پلازے بنائیں گے۔ تاجر برادری پارکنگ پلازوں کیلئے جگہ کی نشاندہی کرے۔ حفیظ سینٹر میں آتشزدگی سے تاجروں کے مالی نقصان پر دکھ ہوا ہے، ازالے کیلئے کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں تاجروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چھوٹے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ تاجروں اور عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس صوبے میں سموگ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں الیکٹرک رکشے اور گاڑیاں چلانے کی تجویزپر اصولی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں بائیو گیس پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرپی ڈی ایم اے میں سموگ مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ پر موثر طور پر قابو پانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کو ریلیف کمشنر کے اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں سموگ کنٹرول سینٹر قائم کیاگیا ہے فوکل پرسن مقرر کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں میں ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اور سول سوسائٹی کا اشتراک کار بے حدضروری ہے۔7نومبر سے صوبہ بھر میں روایتی بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے چلنے والے بھٹہ خشت چلتے رہیں گے۔ عثمان بزدار نے ترکی کے قومی دن پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور ترک عوام کو مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاکستان اور ترکی کے تعقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔