• news

ایف بی آر اور چین سٹور ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط 

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یاداشت کا معاہدہ طے پا گیا ‘تمام چین سٹورٹیئر ون ریٹیلرز 30 نومبر تک انٹرگریشن کے عمل کو مکمل کریں گے۔ فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز کیلئے ٹرن اور ٹیکس 0.5فیصد اور دوسرے ریٹیلرز کیلئے 1 فیصد تک لانے کے عمل کو یقینی بنائیں گے ۔چین سٹورز کو آڈٹ میں چھوٹ دی جائیگی۔ مسائل کے حل کیلئے قومی اور مقامی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی اور ایف بی آر اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کو یقینی بنائے گا۔مفاہمت کی یاداشت کے معاہدے پر ایف بی آر کی جانب سے ممبر ان لینڈ ریونیوا ٓپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد جبکہ چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے چیرمین رانا طارق محبوب ،لاہور چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور چین سٹور ایسوسی ایشن کے ممبرعرفان اقبال شیخ، چین سٹور ایسوسی ایشن  پاکستان کے ایگز ٹیو کمیٹی ممبرز مردان علی زیدی اور شیخ اویس نے دستخط کئے ۔اس موقع پر ممبر ان لینڈ ریونیوا ٓپریشنز ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ سپر سٹورز کی انٹر گریشن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں جبکہ چین سٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان کے عہدے داروں نے کہا کہ مفاہمت کی یاداشت کا معاہدہ ڈاکومنٹیشن آف اکانومی کی طرف ایک اور مثبت قدم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن