• news

انڈسٹری میں سرمایہ کی قلت کا مسئلہ جلد حل کرلیں گے:آمنہ حسن

لاہور(کامرس رپورٹر)چیف کمشنر کارپوریٹ آفس آر ٹی او لاہور آمنہ حسن نے چیئرمین اپٹما پنجاب عبدالرحیم ناصر کو ریفنڈ کلیمز کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ انڈسٹری میں سرمائے کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ کرونا وائرس کے بعد ملک کی معاشی صورت حال بھی ریفنڈز کی جلد ادائیگی کی متقاضی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ ایک خصوصی سیل جلد اس کام کے لئے مختص کردیا جائے گا تاکہ تمام زیر التوا ریفنڈز کی ادائیگی کا عمل شروع کیا جا سکے۔ ٹیکس دہندگان زیر التوا ریفنڈز کے عوض ایڈجسٹمنٹ بھی لے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید یقین دہانی کروائی کی ایکسپورٹ اوریئنٹڈ انڈسٹری کو بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس سے چھوٹ کے سرٹیفیکیٹ کا اجراء بھی یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین اپٹما پنجاب نے چیف کمشنر کارپوریٹ آفس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسا ہی تعاون جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن