بینک آف پنجاب نے سال 2020 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان
لاہور (پ ر)نو ماہی کے غیر آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج پر غور اور منظوری کے لیے بینک آف پنجاب کے بورڈ آ ف ڈرایکٹرز کا اجلاس ہوا۔ میٹنگ کے دوران بورڈ نے بینک کی مالیاتی کارکردگی کامکمل جائزہ لیا۔ 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والے نو ماہ کی مدت کے دوران بینک کی نان مارک اپ انٹرسٹ آمدن 313 فیصد کے اضافہ کیساتھ 11.56 ارب روپے تک پہنچ گئی جو پچھلے سال 2.80 ارب روپے تھی۔ نیٹ انٹرسٹ مارجن 17.15 ارب روپے رہا۔ 32 فیصد ِ اضافہ کیساتھ 15.87 ارب روپے کا قبل از پرویژن منافع کمایا جو پچھلے سال 11.99 ارب روپے تھا۔لیکن موجودہ معاشی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لازمی پرویژن کے ساتھ قر ضہ جات پر اضافی جنرل پرویژن بھی کی ہے۔