• news

ون ونڈو سیل ایل ڈی اے کا حقیقی چہرہ ہے:احمد عزیز تارڑ

ؒٓؒلاہور (خصوصی نامہ نگار ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ ون ونڈو سیل ایل ڈی اے کا چہرہ ہے، اس کی کارکردگی مزید بہتر کی جائے اورشہریوں کے کام فاسٹ ٹریک پر انجام دیئے جائیں۔ افسران اور ملازمین شہریوں کی خدمت کریں ‘لوگوں کو تنگ کرنے والوں کی اب یہاں کوئی گنجائش نہیں۔ درخواستوں پر غیر ضروری اعتراضات نہ لگائے جائیں۔شہریوں کو اعتراضات کے بارے میں ایک ہی بار آگاہ کردیا جائے۔تمام ڈائریکٹوریٹ ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ون ونڈو سیل کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ)قدیر احمدباجوہ اور متعلقہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل مختلف کائونٹرز پر گئے اور وہاں آنے والے شہریوں سے ان کے مسائل معلوم کر کے ان کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے -انہوںنے شہریوں کو بتایا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے تحت تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف کاموں کا طریقہ آسان بنا دیا گیا ہے اور رہائشی عمارتوں کے نقشے 30 دن میں منظور کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن