• news

2021ء میں بھی سماجی فاصلہ رکھنے کا اصول جاری رہے گا؛ آئی ایم ایف

اسلام آباد (عترت جعفری) ستمبر تک اوور سیز ایمپلائمینٹ کی ان لائن جاب پورٹیل پر 4ہزار 214 بیرون ملک سے پلٹنے والے افراد نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔ حو وفاقی حکومت کے اکتوبر کے آئوٹ لک میں بتایا گیا ہے کہ پی پی اے ایف نے 56ہزار 183 افراد کو سود کے بغیر قرضے جاری کئے ہیں جبکہ اب تک32.7بلین روپے کی قرضے جاری ہو چکے ہیں۔ کرونا کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر اوٹ لک تنزل والی نطر آتی ہے۔ آئی ایم ایف کا بھی کہنا ہے کہ2021 میں بھی  سوشل ڈسٹینسنگ جاری رہے گی۔ اس وقت ملک بھر میں 40لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ جبکہ769سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں کرونا کے علاج کی سہولت ہے جبکہ 29ہزار 700 بیڈز دستیاب ہیں۔ جولائی تا ستمبر کے عرصہ میں درآمد اور برآمد دونوں میں کمی آئی۔ گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5فی صد، اس سال تین ماہ میں 5-3 فی صد رہا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن