• news

مقدمات بند ہونے کے باوجود شہبازشریف کو قید رکھنا بلاجواز: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ مقدمات بند ہونے کے باوجود شہبازشریف کو قید رکھنا بلاجواز ہے۔ سلیکٹڈ چوروں کے دور میں چوری بھی زیادہ، بجلی بھی مہنگی لیکن ریکوری پھر بھی کم؟۔ شہباز شریف کو جن مقدمات میں ناحق گرفتار کیاگیا، وہ آج بند ہورہے ہیں، مقدمات بند ہونے کے باوجود شہبازشریف کو قید رکھنا ہے تاکہ سلیکٹڈ چور اپنی چوریاں جاری رکھ سکیں۔ آٹا چینی اور گندم کی مد میں عوام کی جیب پر اب تک ایک ہزار ارب کا ڈاکہ پڑ چکا ہے، بجلی گیس ڈاکے کی طرح آٹا، چینی چوری کا ’’کْھرا‘‘ بھی وفاقی کابینہ میں ہی ملے گا۔ پاور سیکٹر میں 3000 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا جو اب بڑھ کر 7000 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ سلیکٹڈ ٹولے کی چوری، نااہلی اور نالائقی کی گواہی دے رہی ہے۔ عمران صاحب اور سلیکٹڈ ٹولے کی نحوست نے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن