• news

پاکستان اور روس خطے کی ترقی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: صادق سنجرانی 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور امن اور ترقی کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ملاقات میں کہاکہ  پاکستان روس کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی مراسم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک  کے درمیان سٹرٹیجک پارٹنرشپ سے علاقائی امن اور ترقی میں مدد ملے گی۔ افغان وفد سے بات چیت کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ مضبوط اور موثر پارٹنر شپ کا خواہاں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن