گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا
اسلام آباد (این این آئی) گوگل نے پاکستانی طالب علموں کیلئے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا ،سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے اسکول کی سطح پر کمپیوٹرٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔ منگل کو وزارت آئی ٹی،ٹیلی کام فاونڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ،گوگل کے تعاون سے اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا آغاز وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کیا ،ابتدائی طور پر ٹیلی کام فاؤنڈیشن کے 3 اسکولوں میں سی ایس پروگرام کی شروعات کی گئی ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ اس پروگرام کو جلد ہی تمام اسکولوں تک توسیع دی جائے گی، پروگرام کا مقصد بچوں کو ابتدائی کلاسوں سے ہی کمپیوٹر پروگرامز سے آگاہی دینا ہے۔