سعودی عرب کا غیرملکی ملازمین کیلئے کفالت نظام ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے کفالت کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ہیومن ریسورس اور سوشل ڈویلپمنٹ سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالت کے نظام کو تبدیل کر کے غیر ملکی کارکنوں کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے ایک نیا سمجھوتے کا ڈرافٹ متعارف کروا رہی ہے۔ اس سے پہلے کوئی بھی کفیل غیر ملکی کارکن کیساتھ اپنی منشا کے ملازمت کے سمجھوتے کر کے اس سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتا تھا۔ نئے نظام سے غیر ملکی کارکنوں کی شرائط کار اور سہولتیں بہتر ہو سکیں گی۔