معمولی رنجش، لاہور کانوجوان وزیرآباد میں پھوپھی زاد کے ہاتھوں قتل
وزیرآباد(نا مہ نگار)لاہور کے رہائشی آغا سجاد علی کا 25 سالہ نوجوان بیٹا آغا علی حیدر اپنے ماموں کے گھر علی پورچٹھہ آیا ہوا تھا کہ گزشتہ روزوہ ماموں زاد بھائی آغا حماد کے ساتھ مین بازار کی ایک دکان میں بیٹھا بات چیت کر رہا تھا کہ دونوں میں کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر آغا حماد نے فائرنگ کر دی جس سے آغا علی حیدر شدید زخمی اور سول ہسپتال لیجاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیاجبکہ ملزم آغا حماد فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزمان آغا حماد،محمد شاہ زیب گل،علی شیر اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جو لیکر لاہور روانہ ہوگئے ۔