• news

ابھی نندن کو واپس کرنے کے خلاف تھے‘ قومی مفاد میں فیصلہ کیا: ایاز صادق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) سابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ میرے بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر اور توڑ مروڑ کر پیش کیا اور وہ باتیں مجھ سے منسوب کیں جو میں نے نہیں کہیں۔ ہم ابھی نندن کو واپس کرنے کے خلاف تھے، مگر قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔ جمعرات کو اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے ایوان میں جو بیان دیا تھا، اس پر بھارتی میڈیا، ٹیلی ویژن چینلز اور ٹویٹس آرہے ہیں، وہ مکمل طور پر اس سے برعکس ہیں، جو میں نے کہا تھا۔ مجھے 'مس رپورٹ' اور 'مس کوٹ' کیاجارہا ہے اور بالکل غلط بات کی جا رہی ہے۔ ابھی نندن مٹھائی بانٹنے پاکستان نہیں آیا تھا بلکہ پاکستان پر حملہ کرنے آیا تھا۔ جب ابھی نندن کا جہاز گرایا گیا تھا تو اس دن پاکستان کی فتح ہوئی تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن