ایاز صادق اور پی ڈی اایم کی معافی سے کم کچھ قبول نہیں ورنہ قانون اپنی راہ لے گا: شبلی فراز
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات شبل فراز نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ کرونا کے مشکل حالات کے باوجود ملک کی معیشت چل رہی ہے۔ لوگوں کو مشکلات ہیں لیکن یہ مشکلات عارضی ہیں ملک کے خلاف مختلف سازش ہو رہی ہہے۔ ہم اور ہمارا دشمن جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں ابھی نندن کو رہا کرنے کے حکومتی فیصلے کو دنیا میں سراہا گیا۔ پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرائے۔ بھارت نے کہا اگر رافیل جہاز ہوتے تو ایسا نہ ہوتا۔ آپ ہمارے ملک کی فتح کو شکست میں تبدیل کر رہے ہیں۔ ایاز صادق نے دشمن کو خوش کرنے کیلئے اپنا بیان دیا۔ ان کی باتوں سے لگتا ہے پاکستان کو دنیا میں شرمندہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایاز صادق اسمبلی میں کھڑے ہوکر معافی مانگیں۔ پی ڈی ایم کی قیادت بھی قوم سے معافی مانگے۔ قوم ایاز صادق کے حساب لے گی ملکی مفادات پر کھیلنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ۔ ایاز صادق ابھی نندن سے متعق بیان پر قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر معافی مانگیں۔ انہیں اپنے بیان پر معافی مانگنا ہوگی اس سے کم پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ نواز شریف کی واپسی پر ایسا نہیں ہو گا کہ چینی 55 روپے ہو جائے گی۔ اپوزیشن کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ ہم صحیح راستے پر ہیں کامیاب ہوں گے۔ ان کا بیان آرٹیکل 9 کی خلاف ورزی ہے نواز شریف کو واپس لاکر ان سے پیسے نکلوانے ہیں۔ یہ بہت جھوٹے ہیں جب تک جھوٹ نہ بولیں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ نواز شریف کو سکیورٹی دیں گے انہوں نے ہمارے پیسے دینے ہیں۔ سینٹ اجلاس میں شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ماضی میں اداروں کو تباہ کیا گیا۔ ہم مضبوط کر رہے ہیں۔ اپوزیشن میں سچ سننے کی ہمت ہی نہیں۔ شبلی فراز کا کہنا تھا سی پیک اتھارٹی کے منصوبے بھرپور طریقے سے چل رہے ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں میں معاملے کی حمایت ایوان میں مخالفت کرتے ہیں۔ ہم اپوزیشن کو سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غلط باتیں کرنے سے خارجہ پالیسی سے متعلق غلط پیغام جاتا ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و شریات شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضورؐ کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے۔ خود کو مہذب اور عالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اصل چیز یہ ہے کہ نوازشریف کو واپس لاکر ان سے پیسہ واپس لینا ہے۔ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ ان کو سکیورٹی چاہئے۔ ہم 200فیصد سکیورٹی فراہم کررہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ حفاظت میں رہیں، ہم چاہتے ہیں یہ حفاظت میں رہیں تاکہ ان سے قوم کا پیسہ واپس لیا جائے۔ اپوزیشن جو بھی کرلے ہم کہیں نہیں جانے والے۔ عمران خان ہمیشہ اکیلا رہا پہلے بھی وہ اکیلا تھا تو یہ سب اکٹھے تھے۔ آج بھی اپوزیشن اکٹھی ہے اور عمران خان اکیلا ہے۔ اپوزیشن کی طرف سے جو ڈرامہ لگایا جارہا ہے اس میں عوام کیلئے کچھ نہیں۔ اپوزیشن اپنے مفادات کی خاطر جلسے جلوس کررہی ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق سوال پر شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف باہر عالی شان طریقے سے رہ رہے ہیں۔ نواز شریف کی واپسی سے چینی سستی نہیں ہوگی لیکن نواز شریف کو واپس لانا ہے اور قانون کے سامنے کھڑا کرنا ہے۔ نواز شریف کو واپس لا کر کرپشن کا پیسہ نکلوانا ہے۔