• news

ون ڈے سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کرونگا: فخر زمان 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں مزید ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے، زمبابوے کے خلاف فخر زمان نے 257.50 کی اوسط سے رنز سکور کررکھے ہیں۔ 2018ء میں زمبابوے کیخلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 515 رنز سکور کیے اور صرف 2 مرتبہ آئوٹ ہوئے۔ 210 رنز ناٹ آئوٹ کی باری کھیلی تھی اور سعید انور کا 1997ء میں بھارت کے خلاف 194 رنز کا ملکی ریکارڈ توڑا۔ مزید عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے تو اس کے جواب میں قومی ٹیم کے اوپنر کا کہنا تھا کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ کریز پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور لمبا سکور کریں، اگر آپ کا دن ہو تو کچھ بھی ممکن ہے، وہ یقین سے نہیں کہ سکتے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں کوئی عالمی ریکارڈ بنائیں گے لیکن اگر آپ کا دن کو تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن