قائد اعظم ٹرافی میں کئی کرکٹرز کی طبیعت خراب بخار ‘ فلو کی شکایت‘سرفراز احمد کا انکشاف
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سابق کپتان نے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت خراب، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی ٹو کھیلنے والے کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبیعت ناساز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سنٹرل پنجاب کیخلاف میچ کھیلنے والے سندھ کے کئی کرکٹرز کو بخار اور فلو کی شکایت ہے۔اسندھ کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کا شکار رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے باوجود میچ میں کامیابی حاصل کی۔ میری پوری توجہ فرسٹ کلاس کرکٹ پرہے، کوشش کروں گا کہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھاؤں۔