• news

نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ ‘پنجاب ‘ایم پی سی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں 

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹرے ہاکی چیمپئن شپ  میں پنجاب اور ایم پی سی ٹیموںنے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔  سیمی فائنل میں پنجاب نے پی اے ایف کو تین کے مقابلے سات گول سے شکست دی۔ دوسرا میچ ایم پی سی اور ایچ ای سی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم پی سی نے ایک کے مقابلے چار گول سے کامیابی سمیٹی۔ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان جو ایم پی سی ٹیم کے کوچ بھی ہیں نے اپنی ٹیم کو کامیاب کرانے کیلئے خود میدان میں آ گئے۔ تجربے کی بنا پر انہوں نے ایچ ای سی ٹیم کو مشکل میں ڈالے رکھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  نوٹس لیتے ہوئے ایم عمران سے وضاحت طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ آیا وہ بطور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں تو رضا مندی سے کوچنگ کے عہدہ سے دستبردار ہو جائیں۔  فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دونوں ٹیموں پنجاب اور ایم پی سی  نے اگلے ماہ راولپنڈی میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کے مین راونڈ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن