آذربائیجان سے جنگ‘ آرمینیا کے مزید 51 فوجی ہلاک‘ تعداد 1100 ہوگئی
باکو‘ یویرون (اے پی پی) آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین متنازہ علیحدگی پسند خطے نگورنو کاراباخ میں ہونے والی لڑائی میں آرمینیائی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت دفاع نے جمعرات کو بتایا کہ آذری دستوں کے خلاف لڑتے ہوئے اس کے مزید 51 فوجی مارے گئے ہیں۔ نگورنو کاراباخ میں27 ستمبر کو دوبارہ خونریز شروع ہوگئی تھیں۔ 1990ء کے عشرے سے اب تک یہ علاقائی تنازعہ تقریباً 30 ہزار انسانی ہلاکتوں کی وجہ بن چکا ہے۔ دونوں ممالک میں جنگ بندی 3 بار ناکام رہی۔