پاکستان کے سمندر میںبڑی تعداد میں ڈولفنزکی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(نیٹ نیوز)پاکستان کے سمندر میں بڑی تعداد میں ڈولفنز کی موجودگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ڈولفنز کا ایک جھنڈ چرنا آئی لینڈ کے پانی میں نظر آیا جس میں 50 کے قریب ڈولفنز سمندر میں بلا خوف تیرتی ہوئی نظر آئیں جب کہ ڈولفنز کا دوسرا جھنڈ عبدالرحمان گوٹھ میں 80 ناٹیکل مائل کی دوری پر نظر آیا۔