• news

 لوک ورثہ کیس ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرذاتی طورپر طلب

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے لوک ورثہ کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ایگزیکٹوڈائریکٹر لوک ورثہ کوذاتی طودپر طلب کرلیا۔درخواست گزارحنا انور وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی ، وکیل نے کہاکہ عدالتی طلبی کے باوجود لوک ورثہ کی طرف سے جواب جمع نہیں کرایاگیا، جس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لوک ورثہ کو ذاتی حیثیت میں طلب  کر لیا، سماعت2نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن