ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط پوری بنک اکاؤنٹ کھلوانے والے کو اپنی سماجی مالی حیثیت،آمدن کے ذرائع بتانے ہونگے
اسلام آباد ( نیٹ نیوز) حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ بینک اکاؤنٹ کھولنے سے پہلے اکاؤنٹ ہولڈر کو اپنی سماجی اور مالی حیثیت، آمدن کے ذرائع سے متعلق تمام تفصیلات جمع کروانا ہوں گی۔اس سلسلے میں حکومت نے وزارت کے سیکریٹری، پبلک سیکٹر اداروں اور محکموں کے سربراہان کے دستخط کے بغیر چیکس کے ذریعے بینک سے رقوم نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔