افغانستان : ہرات جیل میں تصادم،8قیدی ہلاک،12سے زائد زخمی
ہرات(نیٹ نیوز) مغربی افغان صوبے ہرات کی ایک جیل میں قیدیوں کے کمروں کی تلاشی کے دوران تصادم میں آٹھ قیدی ہلاک جبکہ12 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے آٹھ قیدی اور باقی چار جیل کے سکیورٹی اہلکار بتائے گئے ہیں۔ ہرات کے صوبائی گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والی یہ ہنگامہ آرائی آدھی رات کے بعد تک جاری رہی۔ جیل حکام قیدیوں کے کمروں کی تلاش لینا چاہتے تھے تاکہ ان کے پاس موجود ممکنہ ہتھیار یا خطرناک اشیا کو اپنے قبضے میں لے سکیں۔ اس پر قیدیوں نے مزاحمت کی اور ایک سیل کو آگ بھی لگا دی۔ ترجمان صوبائی گورنر نے بتایا کہ صورتحال پولیس کے کنٹرول میں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں نے بلاک 5 کو نذر آتش کیا اور یہ ہنگامہ آدھی رات تک جاری رہا۔